واٹس ایپ

جی بی واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

کراچی (پاک صحافت) میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جی بی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اسے فورا ڈیلیٹ کر دیں، کیوں کہ یہ ایک تھرڈ پارٹی ہے۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے اور جو لوگ ان ایپس کو استعمال کر رہے ہیں، ان کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی نقل کرکے بنائی گئی کچھ ایپلی کیشنز بھی چلن میں ہیں اور کافی لوگ انہیں بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان میں ’جی بی واٹس ایپ‘ (GB WhatsApp)اور ’واٹس ایپ ڈیلٹا‘(WhatsApp Delta) سرفہرست ہیں۔ دی سن کے مطابق واٹس ایپ کے وہ صارفین جو ان جعلی واٹس ایپ ایپلی کیشنز میں اپنے اسی نمبر سے لاگ ان کرتے ہیں، انہیں نہ صرف واٹس ایپ پر بین کر دیا جائے گا بلکہ ان میں سے کئی ایسے بھی ہوں گے جن کی چیٹ ہسٹری بھی ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان ایپلی کیشنز میں واٹس ایپ کی نسبت زیادہ فیچرز موجود ہیں، جن کی وجہ سے لوگ ان کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں۔ ان میں ’آٹو ریپلائی‘ ، زیادہ تصاویر بھیجنے، میسج پڑھے جانے کی رسید مخفی رکھنے سمیت کئی طرح کے اضافی فیچرز ہیں، جو کہ واٹس ایپ کی اصل ایپلی کیشن میں نہیں ہیں۔ یہ ایپس گوگل پلے اسٹور پر موجود نہیں ہیں۔ انہیں ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے