عطا تارڑ

فرح گوگی کو دبئی سے واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اور ان کے شوہر کو دبئی سے واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔ ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی بھی فرح گوگی اور ان کے شوہر کو وطن وپس لانے میں معاونت نہیں کریں گے کیونکہ فرح گوگی اور ان کے شوہر گرفتاری کے ایک گھنٹے بعد ہی عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے، کیونکہ عمران خان خود فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے چار ملازمین کی بینک اکاؤنٹس تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ان ملازمین میں محمد نعمان افضل، طاہر اقبال، محمد رفیق اور محمد ارشد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے