ٹک ٹاک

اب ٹک ٹاک صارفین کے لیے بھی ویڈیوز سے پیسے کمانا ممکن

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین جلد اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنی وائرل ویڈیوز پر اضافی آمدنی حاصل کرسکیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے پے وال فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے تخلیق کار مخصوص ویڈیوز تک ایک ڈالر (یا اپنی طے کردہ فیس) کے عوض رسائی فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاک صارفین کو اپنی وائرل ویڈیوز سے براہ راست کمانے کا موقع ملے گا۔ٹک ٹاک کی جانب سے کریٹیر فنڈ میں بھی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ ابھی اس سے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول کافی مشکل ہے۔ ٹک ٹاک کریٹیر فنڈ کے لیے کسی صارف کے ایک لاکھ فالوورز ہونا ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ پے وال فیچر کب تک دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا مگر نئے کریٹیر فنڈ کو مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے فنڈنگ سسٹم کی آزمائش برازیل اور فرانس میں کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب کی ٹی وی ایپ میں ایک اہم تبدیلی کر دی گئی

(پاک صحافت) اگر آپ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے