ویوو نے نیا فیلگ شپ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ویوو نے نیا فیلگ شپ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ویوو نے رواں ماہ کے آخر میں نیا فلیگ شپ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، ویوو ایکس 60 اس کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں 5 این ایم ایکسینوس 1080 پراسیسر دیا جائے گا۔

کمپنی نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ اس ماہ ایک بڑا اعلان ہوسکتا ہے اور اب ایک لیک میں بتایا گیا کہ یہ فون 28 دسمبر کو متعارف کرایا جاسکتا ہے، اس فون میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا سام سنگ کا تیار کردہ ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے، فون کے ڈسپلے میں سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ہوگا۔

اس فون کے بارے میں لیکس سے عندیہ ملا ہے کہ بیک پر چوکور کیمرا آئی لینڈ ہوگا جس میں 3 سے 4 کیمرے ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 8 جی بی ریم، 512 جی بی تک اسٹوریج اور 33 واٹ اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے، اس سے پہلے ویوو نے جوn میں ایکس 50 سیریز کو متعارف کرایا تھا۔

اس سیریز کے 3 فونز ایکس 50، ایکس 50 پرو اور ایکس 50 پرو پلس پیش کیے گئے تھے جن میں پرو پلس فیچرز کے لحاظ سے زیادہ بہترین فون تھا، ایکس 50 پرو پلس میں 6.56 انچ ڈسپلے 120 ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا تھا۔

طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، 4315 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 4 کیموں کا سیٹ اپ ہے مگر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں 1/1.3 جی این 1 کاسٹیوم سنسر ایف 1.6 آپرچر کے ساتھ دیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رات میں اس کی ویڈیوز اور تصاویر زبردست ہوتی ہیں اور تینوں فونز میں سپر نائٹ موڈ اور ایسٹرو موڈ دیا گیا ہے جو رات کو آسمان کی شفاف تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔

8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا 60 ایکس ہائبرڈ زوم اور 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا میکرو شاٹس کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ چوتھا 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا ہے جو 2 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے