انوارالحق کاکڑ آرمی چیف

نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی امارات کے صدر سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم اور آرمی چیف نے امارات کے صدر سے ملاقات کی ہے جس میں تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صدر متحدہ عرب امارات سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سٹریٹجک تعاون اور بات چیت کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگران وزیراعظم نے اقتصادی اور مالیاتی شعبے میں یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے لئے بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا، انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات 18 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے، پاکستانی دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، نگران وزیراعظم نے عالمی قانون، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لئے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے