رانا ثناء اللہ

عدالت عظمٰی سے انصاف چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ ہم عدالت عظمٰی سے انصاف چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا۔ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ تین دو کا فیصلہ ہے، ایک طرف کہا جارہا ہے چار تین کا فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق راناثنا اللّٰہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دو معزز ججز کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کردار ادا نہیں کرتا تو مورخ معاف نہیں کرے گا، میں تو یہ کہوں گا کہ پارلیمنٹ کافیصلہ دیر آید درست آید۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے الیکشن ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ بدقسمتی سے ایسے فیصلے ہوتے رہے جس سے معاشرے میں ان بیلنس ہوا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک کی سیاست میں رواداری ہو، قانون کی حکمرانی میں عدالت عظمٰی اپنا کردار ادا کرے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم منسلک ہے، اس پر ابہام دور ہونا چاہیے، فل کورٹ اس ابہام کو دور کرسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سوموٹو کو فل کورٹ کی طرف لے جائیں تومعاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوسکتا ہے، آئندہ کوئی بابا رحمتے جو بابا زحمتے ثابت ہوا وہ پیدا نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے