بلاول بھٹو

الیکشن کا چاند مبارک ہو، عدالت نے کہا ہے تو 8 فروری کو الیکشن ہوگا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کا چاند مبارک ہو، عدالت نے کہا ہے تو 8 فروری کو الیکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی، اب عدالت نے کہا ہے تو 8 فروری کو الیکشن ہوگا۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کبھی پاکستان پیپلزپارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، اس لیے امید نہیں رکھتے مگر اس کے باوجود بھی ہم کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بھی پی پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی سمیت سب سیاسی جماعتوں کو میثاق جمہوریت میں شامل ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے