70کروڑ ڈالر سے تیار جدید امریکی بمبار طیارے بی 21 کی رونمائی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکا نے پہلا جدید بمبار طیارہ ’بی 21 ریڈر‘ کی رونمائی کرلی، یہ طیارہ روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ کھلے نظامِ تعمیر (اوپن سسٹم آرکیٹکچر) کے ساتھ بنایا گیا ہے جو ایسے نئے ہتھیاروں کو داخل کرنے کی اجازت دےگا جو ابھی تک ایجاز نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بمبار طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکے گا۔ امرکی سیکریٹری دفاعی کے مطابق کوئی بھی طویل فاصلے سے حملہ کرنے والا بمبار ، ’بی 21‘ ریڈر کی صلاحیت اور اس کی پائیداری سے مماثلت نہیں رکھ سکتا، اس طیارے کا ڈیزائن اب تک کا سب سے زیادہ برقرار رکھنے والا بمبار ہے۔

واضح رہے کہ ایف 22 اور ایف 35 جنگی طیاروں کی طرح بی 12 طیارہ ایسی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے جس سے اس کا سائز چھوٹا ہوتا ہے اور دشمن اسے آسانی سے ڈھونڈ نہیں سکتے۔ امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو بھی بی 21 طیارہ کو ڈھونڈنے کےلیے مشکل ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے