سیکیورٹی فورسز

پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، سات جوان شہید پانچ دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سات جوان شہید جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے ہیں۔ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے