انتخابات 2024 میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے۔ نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، (ن) لیگی رہنما سعد رفیق ، آئی پی پی کے چیئر مین جہانگیر ترین، پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الہی، پی ٹی آئی (پارلیمنٹیرینز) کے پرویز خٹک انتخابی جنگ ہار گئے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان، اے این پی امیر حیدر ہوتی، سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی بھی اپنی نشست نہ جیت سکے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور بھی ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے