حافظ حمداللہ

ملک پرعمران اینڈ کمپنی کی حکومت نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی حکومت ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ ملک پرعمران اینڈ کمپنی کی حکومت نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔ پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے منشی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجما ن حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم بجلی کی قیمت میں اضافے کومسترد کرتی ہے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے احکامات پر کیا جارہا ہے۔ آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، 22 کروڑ عوام اورملک کا کوئی والی وارث نہیں۔

واضح رہے کہ حافظ حمداللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی جھولی میں گروی رکھ دیا ہے۔ ساڑھے تین سال سے ملک پرعمران اینڈ کمپنی کی صورت میں عذاب مسلط ہے، پی ڈی ایم عدم اعتماد کی تحریک اور لانگ مارچ کے ذریعے قوم کو اس عذاب سے نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے