اسلم غوری

ساڑھے تین سال میں ملکی ترقی کا بیڑہ غرق کرنے والا اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔ اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال میں ملکی ترقی کا بیڑہ غرق کرنے والا اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔ تین سال عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے بعد عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو قوم جان چکی ہے، اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ یہودی ایجنٹ کا اپنے خلاف بیرونی سازش کی کہانی قوم کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ نہیں۔

ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک کو گروی رکھنے والا اب آزادی کی باتیں کررہا ہے، اپنے دور میں توہین رسالت کے ملزمان کو بیرون ملک فرار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو اہم عہدے دیئے گئے، مدارس مساجد کو تنگ کیا گیا اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی گئیں، مہنگائی کرکے اپنے اے ٹی ایمز کی جیبیں بھری گئیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے