بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

کوئلہ کان حادثے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ دنوں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والا سیلابی ریلا کوئلے کی کان میں داخل ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دس مزدور کان میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ محنت کشوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔ حادثے کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کرائی جائے اور آئندہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدام کیئے جائیں۔

پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جھمپیر کے قریب کوئلے کی کان میں حادثے پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام بچوں سے مشقت کی روک تھام کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے