70 سالہ کیریئر، 160 فلمیں، 2 آسکر ایوارڈز، مائیکل کین 90 برس کی عمر میں ریٹائر

(پاک صحافت) برطانوی اداکار مائیکل کین نے 90 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکل کین ہالی ووڈ کا جانا پہچانا نام ہیں، ان کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ یاد رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کی آخری فلم ‘دی گریٹ اسکیپر’ تھی جو 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں مائیکل کین نے جنگ عظیم دوم میں حصہ لینے والے فوجی اہلکار برنی جورڈن کا کردار ادا کیا جو 2014 میں اولڈ ایج ہوم سے بھاگ کر فرانس میں اتحادی افواج کی آزادی کا جشن منانے پہنچ گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کین نے کہا کہ میں کہتا رہتا تھا کہ ریٹائر ہوجاؤں گا، تو اب میں ریٹائر ہو رہا ہوں۔

واضح رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ اب میں لیڈ رول نہیں کرسکتا، 90 برس کی عمر میں آپ کو لیڈ رول نہیں ملتے، آپ کو خوبصورت لڑکیاں اور لڑکوں کو کردار دینا پڑتے ہیں، تو میں نے سوچا کہ اب اتنا کام کافی ہے، مجھے چلنا چاہیے۔ مائیکل کین نے 70 برس کے فلمی کیریئر میں 160 فلموں میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے