گوگل

گوگل پر ایک بار پھر بھاری جرمانہ عائد

ماسکو (پاک صحافت) گوگل پر ایک بار پھر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے غیر قانونی مواد کے قانون کی مسلسل خلاف ورزی پر بین الاقوامی سرچ انجن گوگل پر 98 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی عدالت کی جانب سے گوگل کے خلاف سنائے گئے فیصلے میں غیرقانونی مواد کی تفصیلات تو فراہم نہیں کی گئیں تاہم مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ عدالت نے روس میں غیر قانونی قرار دیا گیا مواد نہ ہٹانے پر گوگل پر جرمانہ عائد کیا۔ خیال رہے کہ روسی عدالت کی جانب سے گوگل پر 7 ارب 2 کروڑ روبلز (98 ملین امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب گوگل نے غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ وہ عدالتی فیصلے کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا جبکہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا پر بھی اسی قسم کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے