پیٹرول

عوام کیلئے بری خبر، پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب حکومت کی جانب سے پیٹرول کو مزید مہنگا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 71 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مجھے آگ کا دریا عبور کرکے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنا پڑا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے آگ کا دریا عبور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے