گوگل

گوگل نے ایک مشہور ایپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری ڈیلیٹ کرنے کی وارننگ جاری کردی

(پاک صحافت) گوگل نے مشہور ایپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری ڈیلیٹ کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے ۔ گوگل نے جہاں اس ایپ کو اپنے پلے اسٹور پر بین کیا ہے وہیں گوگل نے صارفین سے کہا ہے کہ فوری طور پر اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں ۔ یہ وارننگ خصوصوی طور پر اینڈرائیڈ فون رکھنے والے کے لیے اہم ہے ۔

تٖفصیلات کے مطابق گوگل نے ماہرین ٹیکنالوجی کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایپ کے بارے میں بعض مشکوک چیزیں ملی ہیں جو صارف کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں ۔ حیران کن طور پر یہ ایپ سیکیورٹی بریچ کرتے ہوئے صارفین کا ریکارڈ بھی مرتب کرتی رہتی ہے ، اس ایپ کانام آئی ریکارڈ ، اسکرین ریکارڈر ہے اور اس کا اب تک پچاس ہزار سے زائد لوگ ڈاؤنلوڈ کرچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹیک کرنچ سیکیورٹی ٹیم ای ایس ای ٹی کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن کی موجودگی فون تک میلوئیر اور متھ ریٹ کی رسائی کو آسان بناتی ہے ، جو کہ ایک جاسوس قسم کا سافٹ وئیرہے۔  ماہرین کے مطابق جب 2021 میں پہلی بار ایپ کو گوگل پلے سٹور پر اپ لوڈ کیا گیا تو صاف اور محفوظ تھی تاہم بعدازاں اس میں میلویئر شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے