گوگل کروم

گوگل صارفین کے لئے اب پاس ورڈز یاد رکھنا مشکل نہیں رہا

کراچی (پاک صحافت) اکثر صارفین اپنے سوشل میڈیا اور ای میل اکاؤنٹس سمیت دیگر اکاؤنٹس کے پاس ورڈ یاد رکھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں اور بعض اوقات بھول ہی جاتے ہیں۔ ایسے ہی صارفین کی مشکل کو دیکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے اب کروم براؤزر اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے پاس ورڈ منیجر کو اپ ڈیٹ کردیا  گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  گوگل نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ وہ ایپس اور ڈیوائسز میں یکساں انداز سے کام کرسکے جس سے صارفین کو پاس ورڈز یاد رکھنے میں مشکلات نہیں پیش آئیں گی۔ گوگل نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ وہ ایپس اور ڈیوائسز میں یکساں انداز سے کام کرسکے جس سے صارفین کو پاس ورڈز یاد رکھنے میں مشکلات نہیں پیش آئیں گی۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے صارفین کو اینڈرائیڈ ہوم اسکرین پر ان پاس ورڈز تک رسائی کا نیا شارٹ کٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ نئی اپڈیٹ کی ایک خاس بات یہ ہے کہ گوگل کی جانب سے پاس ورڈ ہیک ہونے پرکروم براؤزر پر آگاہ بھی کیا جائے گا۔ گوگل نے بتایا  ہے کہ پاس ورڈ منیجمنٹ سسٹم فی الحال کروم براؤزر پر ہی دستیاب ہوگا جبکہ پاس ورڈ کو مینوئلی ایڈ کرنے کی سہولت بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے