مولانا عبدالغفور حیدری

پی ٹی آئی کے بھگوڑے جہاں جائیں گے گند ساتھ لیکر جائیں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے جہاں جائیں گے گند ساتھ لیکر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جو مشکل گھڑی میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکے ان پر کیا اعتبار کیا جائے، پی ٹی آئی کا مستقبل مسلم لیگ ق جیسا ہوگا، پرویزالہی کو پولیس سے چھپنے کی بجائے کھلے عام گرفتاری پیش کرنی چاہیے تھی، قومی اور فوجی تنصیبات پر چڑھائی سیاست نہیں سراسر دہشتگردی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پورا ہوتے ہی انتخابات کے اعلان کے لیے تیار ہے، ابھی تک حکومت کی یہی سوچ ہے کہ آئینی مدت مکمل ہوتے ہی نگران حکومتیں بنیں گی۔ بیک وقت پورے ملک میں انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا، انھوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل مسلم لیگ ق جیسا ہوگا، چوہدری شجاعت نے تو مسلم لیگ ق کا وجود برقرار رکھا، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی سیاستدان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے