اداکار فیروز خان

میری طرح ڈراموں سے سبق سیکھیں، فیروز خان

(پاک صحافت) اہلیہ پر تشدد اور پھر طلاق کے باعث تنازعات میں گھرے رہنے والے پاکستانی اداکار فیروز خان نے مداحواں کو ڈراموں سے سبق سیکھنے کا درس دے دیا۔ خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ڈراموں سے کیا سیکھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری خواہش ہے کہ لوگ ڈراموں سے بہترین سبق سیکھیں جیسا کہ میں اب سیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے ڈراموں سے حاصل کردہ سبق کے بارے میں مزید لکھا کہ جارحیت اور غصے کی بجائے دوسروں کا احساس کریں، تشدد نہیں بلکہ معاف کرنا سیکھیں۔ جزاک اللہ۔ خیال رہے کہ فیروز خان ان دنوں جیو ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل ’خمار‘ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جو گزشتہ جعمے سے شروع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش اور ماہا ملک کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل خمار کی کہانی یک طرفہ محبت کے گرد گھومتی ہے۔ علی فیضان کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کی مرکزی کاسٹ میں فیروز خان کے مدِ مقابل نیلم منیر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں حنابیات، شہریار زیدی، زینب قیوم، بہروز سبزواری، اسما عباس، محمود اختر اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے