اسمارٹ فون

کچھ ایسی مقبول ایپس جو اسمارٹ فون بیٹری تیزی سے ختم کرتی ہیں

کراچی (پاک صحافت) اسمارٹ فونز اب ہماری زندگی کے لیے اہم بن چکے ہیں اور ہر وقت ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر اچانک اسمارٹ فون بیٹری دم توڑنے لگے تو لوگوں کے بھی ہوش اڑنے لگتے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری بہت جلد ختم ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ہر فون کی بیٹری لائف گھٹ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسی متعدد وجوہات ہیں جن کے باعث کچھ ایپس بیٹری لائف کو زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ جیسے کچھ ایپس اس لیے بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں کیونکہ آپ انہیں پورا دن استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ فون ریسورسز کو زیادہ استعمال کرنے والی ایپس بھی بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں۔ اسی طرح کچھ ایپس دن رات کام کرکے انفارمیشن اکٹھا کرتی ہیں، نوٹیفکیشنز فراہم کرنے کے ساتھ متعدد کام کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہر وقت بیک گراؤنڈ پر کام کرنے والی ایپس بیٹری لائف کو نمایاں حد تک متاثر کرتی ہیں۔ لوکیشن سروسز استعمال کرنے والی اور بہت زیادہ نوٹیفکیشنز بھیجنے والی ایپس بھی بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں۔ تاہم کسی اسمارٹ فون بیٹری کے لیے جو 9 ایپس سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں وہ یہ ہیں۔ فیس بک، فیس بک میسنجر، واٹس ایپ، واٹس ایپ، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، اسکائب، ٹک ٹاک اور لنکڈان۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے