فرحان سعید اور عروہ حسین نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو خوش کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو خوش کر دیا۔ فرحان سعید اور عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ساتھ اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں عروہ حیسن ہلکے گلابی رنگ کا جوڑا پہنے بہت خوبصورت جبکہ فرحان سعید سفید رنگ کا کرتا پہنے بے حد دلکش نظر آ رہے ہیں۔مداح ان تصاویر میں اپنی پسندیدہ جوڑی کو طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔ عید کے موقع پر مشہور جوڑی نے ان خوبصورت تصاویر کو شیئر کر کے اپنی علیحدگی سے متعلق پھیلی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

واضح رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین 2016ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور مبینہ طور پر 2020ء میں دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ دونوں نے اپنی علیحدگی کے بارے میں مسلسل خاموشی اختیار کیے رکھی جس کی وجہ سے اس جوڑی کی ’طلاق‘ ہونے کے خدشے نے طویل عرصے تک ان کے  مداحوں کو خوف میں مبتلا کیے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے