یوم آزادی

آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (پاک صحافت) آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ یوم آزادی منایا جا رہا ہے،  ملک کے تمام  چھوٹے بڑے شہروں میں یومِ آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا اور فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، سلامتی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تفصیلت کے مطابق پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر عارف علوی تھے۔ خیال رہے کہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رات گئے 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،  شہر شہر چراغاں، نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ خواتین، بچے، بڑے سب پُرجوش دکھائی دیے۔ گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے