خرم دستگیر

وزیر توانائی خرم دستگیر سے چینی سفیر کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں خرم دستگیر نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں چین کی مسلسل شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت چینی منصوبے پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ضروریات کے لیے انتہائی اہم ہیں جبکہ حکومت پاکستان معاہدوں کی پاسداری اورسی پیک منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل کا توانائی کا منظر نامہ مقامی اور قابل تجدید ذرائع کے گرد گھومے گا جبکہ تھرکول منصوبہ بھی پاکستان کی مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان چینی دوستوں کا شکر گزار ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے سی پیک کے حوالے سے موجودہ حکومت کے عزم کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ دورہ بہت کامیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے