ٹک ٹاک

ٹک ٹاک سے پیسے کمانہ اب بہت آسان ہوگیا

(پاک صحافت) اگر آپ مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب یہ عمل زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئے کریٹیر فنڈ کو مزید صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا اعلان فروری میں ہوا تھا اور اب تک انوائیٹ سے ہی اس کا رکن بننا ممکن تھا، مگر اب اس میں شمولیت آسان کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریٹیویٹی پروگرام نامی اس فنڈ سے ٹک ٹاک صارفین مخصوص شرائط پوری کرکے اپنی ویڈیوز پر پیسے کما سکیں گے۔ اس پروگرام میں شمولیت کے خواہشمند صارفین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کم از کم ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی ویڈیوز کے ایک لاکھ ویوز بھی ضروری ہوں گے۔

واضح رہے کہ پرانا کریٹیر فنڈ اب بھی برقرار ہے مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے پروگرام کو توسیع دینے سے اس کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ البتہ کمپنی نے بتایا کہ پرانے پروگرام میں شامل افراد نئے فنڈ میں منتقل ہو سکتے ہیں، مگر پھر وہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے اوریجنل کریٹیر فنڈ کو 3 سال قبل تشکیل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ صارفین میں ایک ارب ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے