ٹوئٹر

ٹوئٹر کا بھارت کے خلاف بڑا اقدام، 500 سے زائد اکاؤنٹس مستقل بند

نئی دہلی (پاک صحافت) مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، سیکڑوں بھارتی اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کردیئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کے حکم پر کسانوں کے احتجاج سے متعلق غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اکاؤنٹس بند کیے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی ہدایت کے بعد 500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کر دیے۔ تاہم ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ 500 سے زائد اکاؤنٹس صرف بھارت میں ہی بلاک کیے گئے ہیں اور یہ اکاؤنٹس بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے صارف دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر نے میڈیا ادارے، صحافی اور سیاست دانوں کے اکاؤنٹس معطل نہیں کیے کیونکہ ایسا کرنے سے بھارتی قانون کے تحت آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ یاد رہے کہ  بھارت میں گزشتہ 2 ماہ سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور عالمی شخصیات کی جانب سے بھی کسانوں کے حق میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے