بشری بی بی

کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پر دباو ڈالے گا؟ بشری بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آئی ہے جس میں ہوشربا اور چشم کُشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ڈائری میں بشری بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن دے رہی ہیں، بشری بی بی یہ تک بتا رہی ہیں کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی کس وقت کیا اور کیسی ہوگی، بشری بی بی یہ بھی بتا رہی ہیں کہ کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پر دباو ڈالے گا؟ مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر گورنر راج لگائیں تو قانونی چارہ جوئی اور شہر بند کرنے کی تیاری کی جائے، اگر گورنر راج لگائیں تو پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اتنا پریشر دینا ہے کہ عدالت کوئی نیگیٹو فیصلہ نہ دے سکے یعنی بہت لوگ ہوں، پہلے اعلان نہیں کرنا اور پارٹی کو نہیں بتانا کہ آپ کتنے دنوں کے لیے آرہے ہیں، عدالتی فیصلے والے روز صبح سے عوامی فضا بنا دینی ہے کہ عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کرسکے، بہتر یہ ہے کہ بڑے بڑے وکیلوں سے بیان دلوائیں، بس ایک پریشر رکھنا ہے۔

عمران خان کی اہلیہ کی مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وکیلوں نے جو کچھ اہم سوال کرنے ہیں اور خان نے نہیں بولنے وہ یہ ہیں، ہم جو بھی درخواست لے کر جاتے ہیں انصاف کے لیے وہ کیوں نہیں سنی جاتی؟ بندیال آگیا ہے، نواز نے کہا تھا کہ اب دیکھتے ہیں یہ گورنمنٹ کیسے رہے گی۔ خواجہ (حارث) سوال اٹھائیں کہ اعظم سواتی کے کیس میں اُن کے مقامی سہولت کار کون تھے؟۔

بشری بی بی کی مبینہ ڈائری میں یہ احکامات بھی درج ہیں کہ عمران خان کس وقت کیا اور کیسے کھائیں گے، ڈائری میں لکھا ہے عمران خان نے صبح اٹھتے ہی قہوہ، شہد اور جوس پینا ہے، دوپہر کو وٹامنز کے ساتھ صرف کباب، گوشت اور مچھلی کھانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے