ایپل

آئی فون صارفین کے لئے اچھی خبر، آئی فون 13 کو متعارف کرانے کی تاریخ لیک ہو گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایپل کی جانب سے آئی فون 13 سیریز کو متعارف کرانے کی تاریخ کا تاحال کوئی اعلان تو نہیں ہوا مگر ایک لیک میں اس حوالے سے پردہ ہٹا دیا گیا ہے، ایپل کی تفصیلات لیک کرنے کے حوالے سے معروف جون پروسر کے مطابق آئی فون 13 کو 14 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ 24 ستمبر سے وہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے 7 ستمبر کو 14 ستمبر کے ایونٹ کا اعلان کیا جائے گا اور 17 ستمبر سے نئے آئی فونز پری آرڈر اور 24 ستمبر سے مارکیٹ می دستیاب ہوں گے۔ مزید بتایا گیا کہ اس سال آئی فون 13 سیریز کے تمام ماڈلز بیک وقت فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2020 آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 پرو میکس کو دیگر 2 ماڈلز کے مقابلے میں ایک ماہ بعد فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ سابقہ لیکس کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جن میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔ حکوم

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے