آرمی چیف کا دورہ بحرین، اہم ملاقاتیں، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ فوجی اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کے مہمان خصوصی بھی تھے۔ آرمی چیف کا نیشنل گارڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون کے اعتراف میں ملٹری میڈل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے