عدلیہ کا فیصلوں اور ریکارڈ کو ٹھیک کرنا اچھا اقدام ہے، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کا فیصلوں اور ریکارڈ کو ٹھیک کرنا اچھا اقدام ہے۔ پارلیمان نے قانون پاس کیا جس کے مطابق نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں، آگے بڑھنے کا یہی ایک راستہ ہے کہ بیٹھ کر بات کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تب بھی کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں وہ نہیں مانے۔ کوئی جماعت یا شخص تنہا اس ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا فیصلوں اور ریکارڈ کو ٹھیک کرنا اچھا اقدام ہے۔ پارلیمان نے قانون پاس کیا جس کے مطابق نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے رکاوٹوں کو ختم کریں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا آگے بڑھنے کا یہی ایک راستہ ہے کہ بیٹھ کر بات کی جائے۔ پی ٹی آئی نے جو کیا اس کی معافی مانگے تو اس کے بعد بات ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے