واٹس ایپ

واٹس ایپ نے ویو ونس کے فیچر کو مزید بہتر بنا دیا

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں واٹس ایپ نے اگست 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کو بہتر بنایا جارہا ہے اور ٹیکسٹ میسجز کو بھی اس فیچر کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اس فیچر کو بہتر بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین ایسے تحریری پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار پڑھنے کے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس فیچر سے صارفین کو حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ شیئر کرنے کا موقع ملے گا اور لیک ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ جب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا تو ایپ میں سینڈ بٹن کے ساتھ ایک تالے کا آئیکون نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے