احسن اقبال

نوجوانوں کو بااختیار بنانا وزیراعظم کا وژن ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانا وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پنجاب انڈوومنٹ فنڈ سے لاکھوں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملے، اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد کیلئے نوجوان طبقے کی کثیر تعداد کو لیپ ٹاپ بھی دیئے گئے، مختصر وسائل کے باوجود نوجوانوں کی سہولتوں کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سابق حکومت نے نوجوانوں کیلئے شروع کئے جانے والے پروگرام بند کئے، ہم نعروں کے بجائے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ترقیاتی پروگراموں میں نوجوان انجینئرز اور ڈپلومہ ہولڈر کو مواقع دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور سہولیات کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے، سندھ اور پنجاب کی کئی جامعات کو ایم ایل ون منصوبے کا حصہ بنایا ،نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے