نظام شمسی

نظام شمسی کا وہ مقام جہاں زمین سے ہٹ کر زندگی موجود ہوسکتی ہے

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے نظام شمسی کے اس مقام کی نشاندہی کی ہے جہاں زمین سے ہٹ کر کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں کے خیال میں سیارہ زحل کے چھٹے بڑے چاند انسلیدس میں کسی قسم کی زندگی موجود ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسلیدس کے سیال پانی کے سمندر میں فاسفیٹ نمک کے طور پر گھل جاتا ہے۔ خیال رہے کہ مئی 2023 میں ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زحل کے اس چاند سے پانی کے بخارات پر مبنی دھواں خلا میں خارج ہوتے دیکھا تھا۔ اس چاند سے اٹھنے والا یہ دھواں خلا میں لگ بھگ 6 ہزار میل تک پہنچ گیا تھا، جس سے ہر سیکنڈ 300 لیٹر کی رفتار سے پانی نکل رہا تھا۔ انسلیدس نظام شمسی کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں سیال پانی موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں زندگی کی تلاش کے حوالے سے سائنسدان کافی کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک زمین سے ہٹ کر نظام شمسی میں کسی بھی جگہ سیال پانی میں فاسفیٹ کو دریافت نہیں کیا جا سکا۔ جرمنی کی Freie یونیورسٹی کی تحقیق میں اس جز کو زحل کے چاند میں دریافت کیا گیا تھا۔ محققین نے بتایا کہ اس دریافت سے زمین سے باہر زندگی کی تلاش میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسینی مشن کے ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ اس چاند کے سمندر میں فاسفیٹ کافی مقدار میں موجود ہے۔ یہ ڈی این اے، آر این اے، خلیاتی جھلی اور خلیات تک توانائی پہنچانے والے مرکب اے ٹی پی کی تشکیل کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے