شیری رحمان

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس میں بہت ساری باتیں واضح ہو گئیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل جو پریس کانفرنس کی اس میں بہت ساری باتیں اور حقائق عوام کے سامنے واضح ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات استحکام کی طرف جارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی کو داو پر لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اپنی گری ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی نے تقسیم کی سیاست شروع کی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ہمارے خلاف عالمی سازش کی گئی، سازش بے نقاب ہوگئی، کچھ بھی نہیں ہے قوم کے سامنے سب کچھ آچکا ہے۔ امریکہ نے آپ سے کوئی اڈے نہیں مانگے، آپ کا بیانیہ جھوٹا ثابت ہوگیا جبکہ ہم سب سے پہلے پاکستان کا مفاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ آپ کو سازش کے خلاف نہیں نکالا گیا، مزید ڈرامے بازی بند کریں، اب آپ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بات کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے