عطا تارڑ

9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت شرپسندی کی گئی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت شرپسندی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات قوم کے اتحاد پر حملہ تھا، جھوٹ پر مبنی منظم مہم چلائی گئی، سوشل میڈیا پر شہدا سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاراچنار میں جنازے کی ویڈیو کو 9 مئی واقعات سے لنک کیا گیا، ہر وہ کام کیا جارہا ہے جو جرائم پیشہ اور ملک دشمن کرتے ہیں، فوجی تنصیبات پر دھاوا بولنے والوں نے ملکی سالمیت پر حملہ کیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ قوم کا 190 ملین پاﺅنڈ قومی خزانے میں نہیں جمع کروایا گیا، 9 مئی کے واقعات پر شہید قرار دے کر فوٹیج چلوا کر پروپیگنڈا کیا گیا، ایک واقعہ ہوا ہی نہیں اس کو اصل بنا کر پیش کیا گیا، جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز کو 9 مئی سے لنک کیا جارہا ہے۔ اگر ان لوگوں کو سزا نہ دی گئی تو جیلوں کے دروازے کھول دیئے جائیں، عجیب روایت ہے آپ ظلم بھی کریں اور مظلوم بھی بنیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کے ساتھ کسی جیل میں بدتمیزی کا تصور بھی نہیں، بیرونی ملک سے مدد اور عالمی میڈیا کی توجہ کیلئے جھوٹی مہم چلائی گئی، خواتین محفوظ ہیں جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں، خدیجہ شاہ اربوں روپے کماتی ہیں۔ ان کو جیل میں گرمی لگتی ہے جیل میں قیدیوں سے بدبو آتی ہے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں آہنی ہاتھوں سے ان سے نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے