اسپوٹیفائے

میوزک کے شوقین افراد کا انتظار ختم، کیوں کہ بہت جلد اسپوٹیفائے پاکستان آرہا ہے

نیویارک (پاک صحافت) میوزک کے شوقین افراد کا انتظار ختم ہونے جا رہا ہے، کیوں کہ اب بہت جلد اسپوٹیفائے پاکستان آرہا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا کا مقبول ترین سوئڈش آڈیو اسٹریمنگ اینڈ میڈیا پرووائڈر ہے، جسے اب پاکستان میں بھی لانچ کیا جارہا ہے۔ اسپوٹیفائے کے ذریعے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو میوزک اسٹریمنگ سروس دستیاب ہے اور پاکستان میں اسپوٹیفائے لانچ ہونا ایک خوش آئند بات ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں ٹوئٹر پر اسپوٹیفائے کو پاکستان میں لانچ کرنے کے حوالے سے ایک ٹرینڈ گردش کر رہا تھا اور صارفین کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ یہ سروس پاکستان میں بھی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  اسپوٹیفائے کے پاکستان آنے کی خبر سن کر صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پاکستانی عوام موسیقی کے شعبے میں بہت ترقی کر رہی ہے اور اس طرح کا پلیٹ فارم موسیقی سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ نومبر 2020 میں معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپوٹیفائے پاکستان کے نام سے ویریفائیڈ یعنی تصدیق شدہ اکاؤنٹ بھی بنایا گیا تھا۔ تاہم کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اسپوٹیفائے لانچ کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسپوٹیفائے ایک ڈیجیٹل میوزک اسٹریمنگ سروس ہے جو صارفین کو پوری دنیا کے فنکاروں کے لاکھوں گانوں، پوڈکاسٹ اور ویڈیوز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ میوزک اسٹریمنگ سروس اسپوٹیفائے اس وقت دنیا کے 70 سے زائد ممالک کے لوگ استعمال کر رہے ہیں جس میں بھارت سمیت متعدد ایشیائی ممالک بھی شامل ہیں تاہم یہ سروس اس وقت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے