میر علی مردان

نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی ڈومکی نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ (پاک صحافت) نگران وزیراعلی بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیراعلی میرعلی مردان ڈومکی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر ہاوس بلوچستان میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات میر سرفراز بگٹی، سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی، سیاسی و کاروباری شخصیات، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز،وکلاء، صحافیوں ،تاجروں اور سرکاری آفیسران نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

میر علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں، وہ 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، ان کے والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے۔

انہوں نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا اور وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی بھی رہ چکے ہیں، علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے