شازیہ مری

عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے آج پورا ملک تکلیف میں ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو نااہل ترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی ناقص پلاننگ کے باعث آج پاکستان کے لوگ گیس سے محروم ہیں، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے آج پورا ملک تکلیف میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج ملک میں گیس کی بندش کے باعث عوام پریشان ہیں۔ گیس کی بندش کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، گیس کی عدم فراہمی سے ملک کی معیشت کو مزید نقصان کا خطرہ ہے، گھریلوں صارفین بھی گیس سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مزید کہا کہ  پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق گیس پر پہلا حق اس جگہ کا ہے جہاں سے گیس نکلتی ہے، آج ملک میں گیس کی بندش کے باعث عوام پریشان ہیں۔گیس کی عدم فراہمی سے ملک کی معیشت کو مزید نقصان کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے