پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کو مزید 18 کمپنیوں سے غیرقانونی فنڈنگ کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) غیرقانونی فنڈنگ کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کے 18 کمپنیوں سے رقوم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کو ہونے والی غیرقانونی فنڈنگ کی تحقیقات جاری ہیں، مزید 18 کمپنیاں پی ٹی آئی کو مبینہ غیرقانونی فنڈںگ کرنے میں ملوث نکلیں۔ ایف آئی اے کو اب تک 25 کمپنیوں کے مبینہ غیر قانونی فنڈنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے 7 کمپنیوں کو پہلے ہی کال اپ نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی فنڈنگ میں ملوث 25 کمپنیوں میں سے صرف 11 کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو مبینہ طور پر کروڑوں کی غیر قانوی فنڈنگ کی۔ جن کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو مبینہ طور پر غیرقانونی فنڈنگ کی ان میں سے 7 کراچی، 2 لاہور اور پشاور سے صرف 2 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقاتی ٹیم نے 18 رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کمپنیز کو کال اپ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کال اپ نوٹسز پر پیش نہ ہونے والی 7 کمپنیز کیخلاف کارروائی متعلقہ عدالتی احکامات پر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے