وزیراعظم شہبازشریف

قوم کو مایوسی اور معاشی ابتری سے نکال کر خوشحالی کیطرف واپس لائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو بہت جلد مایوسی اور معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اکتوبر میں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا، ‘ٹیم پاکستان’ کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لیے کامیاب کاوش کی۔ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی کاوش کرنے والی سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی مبارکباد جن کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی جبکہ عسکری قیادت کو فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارک باد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے قائم کردہ ‘کور سیل’ نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور اس سے پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی۔ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش کے لیے اسی ٹیم ورک اور جذبے سے معیشت کی بحالی کے لیے بھی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے