احسن اقبال

سیاسی جماعت کے ریاست دشمن عناصر کو پاکستانی قوم نشان عبرت بنتا دیکھنا چاہتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں، قائد اعظم کی رہائش گاہ اور شہداء کی یادگاروں پر حملہ کرنے والے ایک سیاسی جماعت کے ریاست دشمن عناصر کو پاکستانی قوم نشان عبرت بنتا دیکھنا چاہتی ہے۔حکومت اور ریاست قانون کے مطابق ان ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے کالم میں احسن اقبال نے لکھاکہ  پی ٹی آئی چیئرمین نوے کی دہائی میں کرکٹ اسٹار ضرور رہے ہیں لیکن کچھ ریاستی اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کے کچھ افراد نے پورے ملک کے سیاستدانوں کو کرپٹ اور صرف ان کو غلط طور پر ایک ایماندار، شریف اور قوم کا مسیحا بنا کر پیش کیا اور میڈیا کے ذریعے انہیں شہرت دلوائی اور پھر 2018 میں دھاندلی کے ذریعے الیکشن بھی جتوایا گیا۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید لکھا کہ  ریاست کے ایک طبقے نے پی ٹی آئی چیئرمین کو حقیقت سے زیادہ مسیحا اور رول ماڈل بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ قوم کا ایک پڑھا لکھا طبقہ بھی ان کے پیچھے سوچے سمجھے بغیر چل پڑا اور وہ ان کا ایسے دفاع کرتا ہے کہ اسے پی ٹی آئی چیئرمین میں کوئی خامی ہی نظر نہیں آتی، یہ طبقہ ان کی برائیوں پر آنکھیں بند کر لیتا ہے۔

احسن اقبال نے عمران کی سیاست کی 6 تضادات سے بھرپور نشانیاں بھی بیان کی ہیں، جن میں پہلے نمبر پر وہ کبھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ  پی ٹی آئی چیئرمین کے لیے صرف وہی صحافی ایماندار ہیں جو ان کا مؤقف آگے لے کر چلیں ورنہ ہر صحافی ان کی نظر میں بے ایمان اور ضمیر فروش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے