احسن اقبال

جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا، جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کو سب سے بڑا چور قرار دیا۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصونہ بندی احسن اقبال نے لکھا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا، جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے