گلیکسی ایس 22

سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 22 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

کراچی (پاک صحافت) سام سنگ کے  نئے فلیگ شپ ایس 22 سیریز کے فونز کی پہلی جھلک  سامنے آگئی ہے۔ ڈچ ویب سائٹ لیٹس گو ڈیجیٹل کی جانب سے ایس 22 اور ایس 22 پلس کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جو اندرونی تفصیلات کی بنیاد پر تیار کیے گئے۔ایس 22 اور ایس 22 پلس کا ڈیزائن ایس 21 اور ایس 21 پلس سے ملتا جلتا ہے مگر لیکس کے مطابق ایس 22 الٹرا کا بیک ڈیزائن مختلف ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلیکسی ایس 22 اور ایس 22 پلس کا کیمرا سیٹ اپ ورٹیکل لے آؤٹ ڈیزائن میں ہوگا۔ یاد رہے کہ فون کا فرنٹ پینل فلیٹ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ایس 22 میں 6.06 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہوگا جبکہ ایس 22 پلس میں 6.55 انچ ڈسپلے ہوگا جو ایس 21 پلس کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔ اس سیریز کے فونز میں نیا ایکسینوس 2200 پراسیسر اور اے ایم ڈی کا تیار کردہ جی پی یو ہوگا۔

واضح رہے کہ مختلف لیکس کے مطابق امریکا اور چین کے لیے سام سنگ کی جانب سے ان فونز کے اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر سے لیس ورژنز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ ایس 22 الٹرا میں کمپنی کا سب سے ایڈوانس کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا، ایس پین سلاٹ اور پہلے سے بڑی بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایس 22 الٹرا کا ڈسپلے اب تک کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں سب سے زیادہ بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے