ریئل می

ریئل می کی جانب سے نیا اسمارٹ فون جی ٹو پرو رواں ماہ متعارف کرانے کا اعلان

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ریئل می نے اسمارٹ فون جی ٹو پرو کو متعارف کرانے سے متعلق اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فون 20 دسمبر تک پیش کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ چینی کمپنی نے رواں ماہ کے آغاز میں فون کو 9 دسمبر کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب کمپنی نے اسے رواں ماہ کے آخر تک پیش کرنے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’جی ٹو پرو‘ کوالکوم کے اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر سے لیس اس کمپنی کا پہلا فون ہے اور اس میں نیا فلیگ شپ پراسیسر ہوگا۔ رئیل می جی ٹی 2 پرو میں 6.8 انچ کی 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والی اسکرین کواڈ ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہوگی۔یاد رہے کہ فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 125 واٹ کی حیران کن فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جی ٹی 2 پرو میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا جن میں سے 2 سنسرز 50 میگاپکسل والے ہوں گے جبکہ تیسرا 8 میگا پکسل کیمرا ہوگا۔ فنگر پرنٹ اسکینر بھی ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا جبکہ 12 جی بی تک ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔ یاد رہے کہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 3.0 سے کیا جائے گا اور یہ کمپنی کا اب تک مہنگا ترین فون بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے