شہباز شریف قزاقستان صدر

وزیراعظم کا قزاقستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قزاقستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سیاحت کے فروغ اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع ہو جائے گا۔

قزاقستان کے صدر نے پاکستان کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے توانائی، زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قزاقستان کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے