قمر زمان کائرہ

دنیا بھر میں کہا جاتا ہے جج نہیں بولتے ان کے فیصلے بولتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کہا جاتا ہے جج نہیں بولتے ان کے فیصلے بولتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس ملک میں اس وقت ہیجان کی کیفیت ہے، اس ملک میں سیاسی لڑائیاں بہت رہی ہیں، ہم بھی آپس میں لڑتے رہے ہیں، مگر ان سے سبق لیتے ہوئے حکومت آئندہ جیتنے والوں کو خوش اسلوبی سے منتقل کرنے کی روایت ڈالی۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت میں کیا ہوا، آئندہ کیا ہوگا؟ اس سے آگے نکلنا ہوگا، 90 روز میں انتخابات کروانے کا بہت شور ہے، جو یہ شور کررہے ہیں انہوں نے خود اس کا خیال رکھا؟ پنجاب میں 120 روز کے بعد الیکشن کروانے کا اعلان کیا مگر خیبرپختونخوا میں وہ بھی نہیں کیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی لامحدود اختیارات کا استعمال نہیں ہوتا، جہاں لامحدود اختیارات ہوں وہاں جرائم جنم لیتے ہیں، لاہور اور ہمارے شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ایسے لوگ ہیں جو سب کو اپنے حساب سے چلانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے