رئیل می کا محض 9 منٹ میں فل بیٹری چارج کرنے والا چارجر پیش کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) چینی موبائل کمپنی رئیل می نے رواں ماہ فروری کے اختتام تک اپنا بہترین اور طاقتور فون جی ٹی تھری پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ فون کی بیٹری محض ساڑھے منٹ میں چارج کی جا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے رئیل می جی ٹی تھری کے جاری کیے گئے ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون کی بیٹری محض 9 منٹ 37 سیکنڈ میں 100 فیصد فل ہوگئی۔ ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محض 80 سیکنڈ میں 20 فیصد بیٹری چارج ہوگئی جب کہ 4 منٹ میں 50 فیصد بیٹری چارج ہوگئی۔ ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ رئیل می جی ٹی تھری کی 100 فیصد بیٹری محض 9 منٹ 37 سیکنڈ میں چارج ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے رئیل می جی ٹی تھری کو 240 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا جائے گا جب کہ اس کے 6400 ایم ای ایچ کی طاقتور اور بڑی بیٹری دی جائے گی۔ علاوہ ازیں کمپنی کی جانب سے 150 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ماڈیول کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے