جاپان کا چاند پر موجود مشن کرشماتی انداز سے پھر کام کرنے لگا

(پاک صحافت) جاپان کا چاند پر پہنچنے والا پہلا مشن کرشماتی طور پر ایک بار پھر ‘زندہ’ ہوگیا ہے۔ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی مشن کا لینڈر ایک بار پھر کام کرنے لگا ہے۔ خیال رہے کہ یہ لینڈر چاند پر سر کے بل لینڈ ہوا تھا جس کے بعد سولر پینلز بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، جس کے باعث لینڈر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی مشن نے 20 جنوری کو چاند پر پن پوائنٹ لینڈنگ کی تھی۔ اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا تھا۔ مگر لینڈنگ کے آخری مرحلے میں لینڈر کے 2 میں سے ایک انجن نے کام بند کر دیا تھا جس کے باعث وہ سر کے بل لینڈ ہوا۔ 25 جنوری کو جاپانی خلائی ادارے نے بتایا تھا کہ اگرچہ یہ مشن کامیاب رہا مگر اس کے سولر پینل بجلی بنانے میں ناکام رہے۔

جاپانی خلائی ادارے کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر غلط زاویے سے لینڈنگ کے باعث اس مسئلے کا سامنا ہوا اور امکان ہے کہ سورج کی روشنی کی سمت میں تبدیلی سے مشن کی توانائی بحال ہو جائے گی۔ اسی وجہ سے چاند پر اترنے کے 3 گھنٹے بعد مشن کو بند کر دیا گیا تھا تاکہ لینڈر کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے