جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بننے کے قریب

(پاک صحافت) جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بننے کے قریب ہے۔ جاپان کا ستمبر میں روانہ ہونے والا مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ہے۔ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق 25 دسمبر کو چاند پر بھیجے گئے مشن نے اہم سنگ میل حاصل کیا۔ یہ مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے مگر ابھی یہ لینڈ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لگ بھگ ایک ماہ تک یہ مشن چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہے گا اور پھر لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔ اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن چھوٹے اسپیس کرافٹ اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے۔ اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے۔ جاپانی مشن کو چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب اتارنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب جاپان کے سرکاری خلائی ادارے کی جانب سے چاند پر مشن بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک نجی جاپانی کمپنی نے کچھ عرصے قبل چاند پر مشن روانہ کیا تھا مگر وہ لینڈنگ میں ناکام رہا تھا۔ مشن کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد جاپانی خلائی ادارے نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے