تھریڈز ایپ کا لوگو کس زبان کے لفظ سے متاثر ہے اور اس کا مطلب کیا ہے؟

(پاک صحافت) تھریڈز ایپ کا لوگو کس زبان کے لفظ سے متاثر ہے اور اس کا مطلب کیا ہے؟اس بارے میں  انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیرینے بتایا کہ تھریڈز کا لوگو کلاسیک انٹرنیٹ سمبل @ سے اخذ کیا گیا ہے جو کسی فرد کے یوزر نیم، انفرادی آزادی اور آواز کی نمائندگی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابقانسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ یہ لوگو @ کو ایک نہ ٹوٹنے والی لکیر کے طور پر استعمال کرتا ہے اور اس میں موجود لوپ تھریڈز شروع کرنے کا عندیہ دیتا ہے۔یعنی لوگو کا مطلب یہ ہے کہ جب تھریڈ کا آغاز ہوتا ہے تو اس کا سلسلہ ٹوٹتا نہیں۔

واضح رہے کہ اس لوگو کے لیے انسٹاگرام کے sans serif فونٹ کو استعمال کیا گیا ہے اور میٹا کے مطابق یہ تامل حروف تہجی یا ایلفابیٹ سے متاثر ہے۔ کمپنی کے مطابق تھریڈز لوگو تامل لفظ ம پر مبنی ہے اور تامل میں اس کا تلفظ ma ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے